عام سوالات

سوال: ميں نے امدادی رقم بھيجی ہے، اس کی رسيد کب تک ملے گی ؟

جواب: پے پال اور ڈی آر ايف کی وب سائٹ کی معرفت رقم بھيجنے سے فوری طور پر رسيد مل جاتی ہے- جو لوگ امدادی رقم چيک کے ذريعہ بھيجيں گے، وہ دو سے چار ہفتے ميں رسيد وصول کر ليں گے-

سوال: ميں نے ايک يتيم کی ضما نتی ذمہ داری لی ہے،  مجھےاس يتيم کا معلوما تی کارڈ کب ملے گا ؟ 

جواب: يتيم کے معلوما تی کارڈ ضما نتی ذمہ داری کی تکميل کے بعد 4 سے 6 ہفتے ميں پوسٹ ميل کئے جاتے ہيں- يہ کارڈ ان امدادی رقم د ينے والوں کو د يئے جا تے ہيں جو ما ہوار 50 ڈالر يا 600 ڈالر سالانہ ادا کرتے ہيں- اگر آپ نے اتنی رقم دی ہے جو اس شرط کو پورا نہيں کرتی تو يہ رقم عام يتيم فنڈ ميں ان کی مدد کے لئے جمع کرا دی جاتی ہے- اگر آپ اس معيار پر پورے اترتے ہيں اور آپ کو کارڈ نہيں ملا تو برائے مہربانی ہميں ای ميل کريں تا کہ ہم اپنی بھول کی تلافی کر ليں-

کريڈٹ کارڈ سے بھيجنے سے 3 فی صد بينک کی فيس لگ جاتی ہے- اس لئے ما ہوار 5۔50 ڈالر اور سالانہ 618 ڈالر لگتے ہيں -

 

 

سوال: کيا ميں اپنے ضامن يتيم کو تحائف بھيج سکتا ہوں ؟

جواب: عراق ميں ڈاک کا نظام درست نہيں ہے- تحفہ بھيجنے کا بہترين طريقہ يا تو خصوصی تحفہ جيسے عيد پر بھيجيں يا جو شخص کربلا آ رہا ہو اس کے ہا تھ اور اس شخص سے کہيں کے پہچنے سے قبل ڈی آر ايف کو ای ميل بھیجے اور عراق ميں ڈی آر ف کو فون کرے،

8930-501-782-964+ اگر کوئی ڈی ايچ ايل کے ذريعہ تحفہ بھيجے تو اس پتہ پر؛ القووينی، الصادق اسکول، حسينيہ روڈ،  باب بغداد، کربلا، عراق- برائے مہربانی اپنے ضمانتی يتيم کا نام کسی نماياں جگہ پر لکھيں-

سوال: کيا ميں اپنے ضمانتی يتيم سے رابطہ کر سکتا ہوں؟

جواب: ہاں- اگر ضمانتی يتيم ڈی آر ايف کے اسکول ميں ايک طالب علم ہے تو اسکول کی معرفت رابطہ کر سکتے ہيں- البتہ اکثر يتيم صرف عربی زبان بولتے ہيں-

سوال: کيا ڈی آر ف خمس، فد يہ اور عيد فطرہ قبول کرتا ہے؟

جواب: ہاں- خمس کی آدھی رقم غريب سيد زادوں پر خرچ کی جاتی ہے اور آدھی رقم ادارہ کو جاتی ہے، البتہ آپ جيسے چاہيں ہدايت کر سکتے ہيں- برائے مہربانی فد يہ کی صحيح رقم کے بارے ميں اپنے مقامی امام سے رابطہ کريں-

سوال: کيا ميں عراق ميں رضاکار بن سکتا ہوں؟

جواب: فی الحال ڈی آر ف ايسا رضاکارانہ پروگرام عراق ميں نہيں رکھتا کيونکہ ويزا اور رہائش کے مسائل درپيش ہوتے ہيں