کربلا ا سپتال

کربلا کے شھر کی آبادی 900000 لوگوں پر مشتمل ہے- ہر سال دس ملين سے زيادہ لوگ اس شھر کی طرف سفر کرتے ہيں- اسپتال اور کلينک ميں سہوليات اور آلات کی کمی کی وجہ سے مريضوں کی بنيادی ضروريات پوری نہيں ہو سکتيں- کچھ عراقی لوگ علاج کے لۓ ملک سے با ہر چلے جاتے ہيں، ليکن اکثريت کے پاس مقامی پراۂیوٹ کلينک پر علاج کروانے کے پيسے بھی نہيں ہوتے- اس ليۓ ڈی آر ايف نے يہ ذمہ داری قبول کی ہے کہ وہاں کے مقامی با شندوں اور مسافروں کے علاج کے لۓ مکمل سہوليات اور ضروری سامان کے ساتھ خصوصی اسپتال قائم کيا جائے- 2007 ميں، کربلا ميں ڈی آر ايف نے 180 بستروں پر مشتمل 8 منزلہ اسپتال کی عمارت کی تعمير شروع کی- مکمل ہونے پر اس اسپتال ميں مندرجہ ذ يل شعبے ہوں گے؛ دو کارڈ يو واسکلر يونٹ، دو اينجيو کيتھ ليبارٹری، ايک اوبی/گائنی يونٹ، 4 عام سرجری کوريڈور، ايک اينڈو اسکوپی يونٹ، آئی سی يو اور سی سی يو يونٹ، ايک ايمرجنسی يونٹ، ايک ڈائگنوسٹک ليبارٹری، ريڈ يالوجی سنٹر اور آنکھوں اور بچوں کے علاج کے يونٹ- مکمل ہونے پر کربلا اسپتال 3 ملين کی آبادی کو علاج کی سہولت اور 600 سے 900 روزگار فراہم کرے گا-  کربلا اسپتال ميں يہ ترقياتی کام کی رپورٹ پر ہميں خوشی ہے-  عنقريب اس اسپتال کی تکميل ہو جائے گی- ان شراکت کے ساتھ ہميں اميد ہے کے ہم ايک سے دو سال ميں مريضوں کا علاج شروع کر د يں گے- آپ کی مالی مدد سے کربلا اسپتال عراقی باشندوں اور مسافروں کے لئے صحت کی سہوليات فراہم کر سکتا ہے- کربلا اسپتال کے بارے ميں مزيد معلومات کے لئے کربلا اسپتال کی وب سائٹ سے رجوع کريں-www.karbalahospital.org    

Project Images: