لڑکيوں کا نيا اسکول

ڈی آر ايف  نے لڑکيوں کے ايک نئے اسکول کی تعمير شروع کر دی ہے- امريکی ا پيک کے مطابق 34 فی صد لڑکياں سيکنڈری ايجوکيشن کے معيار تک نہيں پہنچ پاتيں- اور عراق کی 30 فی صد عورتيں ان پڑھ ہيں- ڈی آر ايف ايک تعليم يافتہ معاشرہ کی اہميت کو سمجھتی ہے اور ڈی آر ايف کو يقين ہے کہ عورتيں کسی معاشرہ کی تعليم ميں ايک اہم کردار ادا کرتی ہيں- ان مقاصد کے پيش نظر، ڈی آر ايف نے ايک زمين خريدی، پرمٹ ليا اور لڑکيوں کے ايک نئے اسکول کی تعمير شروع کی- اس اسکول ميں نويں سے بارہويں کلاس ميں 400 سے زیادہ يتيم اور کم نصيب طلباء تعليم حاصل کريں گے- ہم ان تمام مالی مدد کرنے والوں کا شکريہ ادا کرتے ہيں جنھوں نے اس کام کو ممکن بنايا- ہم اس نئی کاوش کے لئے آپ کی مدد کے طلب گار ہيں- آپ کی شراکت سے ہم ان عراقی بچوں کی زندگی سنوار سکتے ہيں، جنھيں کم عمری سے اتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- 

Project Images: