يتيموں کا اسکول

ڈ يويلپمنٹ اينڈ ريليف فاؤنڈ يشن (ڈی آر ايف) کا يتيموں کا اسکول قائم ہوے 6 سال ہو گئے- 60 استاد اور منظم، ايک سے نو کلاس ميں 450 لڑکے اور لڑکيوں کی تعليم کے لئے مامور ہيں- طالب علم ہفتہ سے جمعرات تک حساب، عربی، انگلش، سائنس، تاريخ اور سوشل سٹڈ یز پڑھتے ہيں- ڈی آر ايف کے اسکول کی خصوصی بات کيا ہے؟ ڈی آر ايف نے اپنے نصاب سے بڑھ کر کمپيوٹر اور جسمانی تعليم بھی شروع کر رکھی ہے- ڈی آر ايف اسکول کے 100 فی صد طلباء کلاس پاس کر کے گريجويٹ ہو جاتے ہيں- دراصل عراقی وزارت تعليم نے ڈی آر ايف کے اسکول کے طلباء کو بہترين تعليم، صاف اور محفوظ ماحول مہيا کرنے پر تعريفی سرٹييفکيٹ د يا ہے- ڈی آر ايف ايک اچھی تعليم کے علاوہ خوراک، لباس اور آمدورفت کی سہوليات بھی طلباء کو مہيا کرتا ہے- عراقی خاندان  شد يد معاشی حالات ميں مبتلا ہيں- بہت سارے خا ندانوں کے بچے مجبور ہيں کہ وہ کچھ کما نے کے لئے سڑکوں اور گليوں ميں اشياء فروخت کريں- اسی وجہ سے یتيموں کے خا ندانوں کو مالی امداد دی جاتی ہے تا کہ وہ ان يتيم  بچوں کو اسکول ميں رکھ سکيں- تمام د نيا سے امداد د ينے والوں نے اس کام کی کاميابی کو ممکن بنا د يا ہے- ڈی آر ايف آپ کی مدد اور تعاون کے ساتھ ان عراقی بچوں کی زندگی بہتر بنانے ميں کاميابی حاصل کر سکتا ہے-    

Project Images: